سکھر (اسٹیپ فاؤنڈیشن )
اسٹیپ فاؤنڈیشن سکھر کی جانب سے، چیئرپرسن میڈم شائستہ بلوچ کی ولولہ انگیز قیادت میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی خوشی میں ایک شاندار اور پرجوش ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز اباد لاکھا سے ہوا جو گلوبل تک پہنچی۔
شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے، ملی ترانوں کی گونج میں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور قوم کی یکجہتی زندہ باد کے زوردار نعرے لگائے۔ ریلی کے دوران سڑکوں پر عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا، شہریوں نے جگہ جگہ ریلی کا استقبال پھول نچھاور کر کے کیا۔
میڈم شائستہ بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ 14 اگست صرف ایک دن نہیں بلکہ ہماری آزادی، قربانیوں اور حب الوطنی کی علامت ہے، اور ہم سب کو مل کر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

