سلام ہے محترمہ شاہستہ بلوچ کو

سلام ہے محترمہ شاہستہ بلوچ کو

آج تک کسی بھی فرد یا تنظیم نے IBA گریڈ 5 سے 15 کے ویٹنگ امیدواروں کی بھرپور حمایت نہیں کی، لیکن سلام ہے محترمہ شاہستہ بلوچ کو، جنہوں نے نہ صرف ان کی آواز بن کر قیادت سنبھالی بلکہ دل و جان سے اس جدوجہد کو آگے بڑھایا۔ وہ دن رات یہ کوشش کر رہی ہیں کہ ان ویٹنگ امیدواروں کو جلد از جلد ان کے حق کے مطابق آفر آرڈر جاری کیے جائیں، تاکہ ان کا مستقبل محفوظ ہو اور ان کی محنت رنگ لائے۔

یہ بھی پہلی بار ہوا ہے کہ صرف محترمہ شاہستہ بلوچ کی انتھک محنت اور بصیرت کی بدولت یہ مسئلہ سندھ ٹی وی، کے ٹی این نیوز سمیت ملکی اور بین الاقوامی میڈیا چینلز پر نمایاں انداز میں اجاگر ہوا۔ لائیو نشریات، انٹرویوز اور عوامی مہمات کے ذریعے اس ایشو کو نہ صرف حکام تک پہنچایا گیا بلکہ عوامی شعور کو بھی بیدار کیا گیا۔

اب یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم محترمہ شاہستہ بلوچ کی ہر پکار پر لبیک کہیں، متحد ہو کر اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں اور ہر ممکن قانونی، سماجی اور پرامن جدوجہد کے ذریعے اس مقصد کو حاصل کریں۔ کیونکہ جب ہم سب ایک ساتھ اپنی آواز بلند کریں گے تو کوئی طاقت ہمارے حق کو دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔