دارالامان سکھر میں ایک بچے کی چھٹی کی تقریب نہایت خوش اسلوبی اور محبت بھرے ماحول میں منائی گئی۔ اس موقع پر میڈم شمح جو ایک نہایت مخلص اور نیک دل خاتون ہیں وہ ہمیشہ دارالامان میں پناہ لینے والی خواتین کے ساتھ اپنی بیٹیوں، بہنوں اور ماؤں کی طرح پیار اور عزت سے پیش آتی ہیں ان کی کوششوں سے دارالامان کا ماحول نہایت پرسکون، محفوظ اور حوصلہ افزا ہے۔
یہاں وہ خواتین رہتی ہیں جو اپنے گھروں سے ستائی ہوئی، ظلم یا جبر کا شکار ہو کر پناہ لینے آتی ہیں۔ اکثر لوگ سوال کرتے ہیں کہ دارالامان میں بچے کیسے پیدا ہوتے ہیں؟ اس کا سادہ جواب یہ ہے کہ بعض خواتین جب دارالامان میں پناہ لینے آتی ہیں تو وہ پہلے سے حاملہ ہوتی ہیں، اور اسی دوران ان کےبچے کی پیدائش دارالامان میں ہو جاتی ہے

